کانگریس نے آج کہا کہ حال ہی میں پکڑے گئے دہشت گردوں کے انکشاف سے واضح
ہو گیا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں کی دہشت گردوں سے مبینہ ساز
باز ہے اور معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے سپریم کورٹ کی نگرانی میں
مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) سے اس کی
جانچ کرائی جانی چاہئے۔کانگریس کے سینئر ترجمان جیوتی رادتریہ سندھیا نے یہاں پریس کانفرنس میں
کہا کہ پکڑے گئے دہشت گردوں نے بی جے پی لیڈروں کے ساتھ اپنے تعلقات کا
انکشاف کیا ہے۔اس میں کچھ لیڈر ملک میں حکمراں بی جے پی اور اس کے اتحادی تنظیموں کے کارکن ہیں۔